0
Sunday 28 Oct 2018 15:00

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی جس میں 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں پرانے بھتہ خوروں نے نیا انداز اختیار کر لیا، بھتہ وصولی کیلئے گینگ وار کمانڈر کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ محبوب نامی تاجر کو لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے نام سے پرچی موصول ہوئی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار 10 لاکھ بھتے کا مطالبہ کرنے کے بعد پرچی دیکر فرار ہوگئے۔ بھتہ خوری کی اطلاع لیاری کے بغدادی تھانے کو دے دی گئی ہے۔ چند روز کے دوران شہر قائد میں بھتہ خوری کی یہ تیسری واردات رپورٹ ہوئی ہے، لیاری گینگ وار کے کارندوں کی دوبارہ انٹری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 758230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش