0
Sunday 28 Oct 2018 18:12

پاراچنار، چہلم شہدائے کربلا کی سکیورٹی کیلئے قبائلی عمائدین کا مشترکہ جرگہ

پاراچنار، چہلم شہدائے کربلا کی سکیورٹی کیلئے قبائلی عمائدین کا مشترکہ جرگہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے مقامی انتظامیہ اور فورسز کا قبائلی عمائدین کے ساتھ مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں ضلع کرم کے دونوں ممبران قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی، نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاراچنار میں منعقدہ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے ایام میں قبائلی عمائدین اور علماء اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیں اور مقامی انتظامیہ نے ماتمی مجالس کا انعقاد مذہبی جوش و خروش و جذبے کے ساتھ کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ فورسز نے قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کی جائے گی اور قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن و بھائی چارے میں حسب سابق اپنا کردار ادا کریں۔ ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری اور ایم این اے منیر اورکزئی نے کہا کہ علماء و قبائلی عمائدین ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور حب الوطنی کے جذبے پر قائم رہیں۔ جرگہ سے سرکردہ قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا اور ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کیلئے موجود اراضی اور شاملات سمیت تمام تنازعات کو بھائی چارے اور انصاف سے حل کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 758258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش