QR CodeQR Code

پاک آرمی کا پاراچنار شہر میں فلیگ مارچ اور چہلم شہداء کربلا کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ

28 Oct 2018 21:15

حکام نے مرکزی امام بارہ گاہ پاراچنار کا دورہ بھی کیا، جہاں پر انہوں نے انجمن حسینیہ کے ممبران سے ماتمی مجالس کے حوالے سے ضروری بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی نے بریگیڈئر اختر علیم کی قیادت میں آج پاراچنار شہر میں فلیگ مارچ کیا، اس دوران انہوں نے چہلم شہداء کربلا کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ساتھ ڈی سی کرم محمد زبیر بھی ہمراہ تھے، پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر اختر علیم کمانڈنٹ آفیسر کرنل مسعود اختر، ڈپٹی کمشنر محمد زبیر اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان، ایڈیشنل کمشنر نصراللہ اور  دیگر حکام کے ہمراہ پاراچنار شہر میں فلیگ مارچ کیا، جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا۔ اور اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ حکام مرکزی امام بارہ گاہ پاراچنار بھی گئے، جہاں پر انہوں نے انجمن حسینیہ کے ممبران کے ساتھ ماتمی مجالس کے حوالے سے ضروری بات چیت کی۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سیل کردیا گیا ہے۔ سرحد ماتمی مجالس کیلئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل طور پر بندکئے گئے ہیں اور کرم بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 758262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758262/پاک-آرمی-کا-پاراچنار-شہر-میں-فلیگ-مارچ-اور-چہلم-شہداء-کربلا-کے-موقع-پر-کئے-گئے-انتظامات-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org