QR CodeQR Code

آئی جی پنجاب کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی خبر عمران خان کے جھوٹے دعووں پر طمانچہ ہے، مرتضیٰ وہاب

28 Oct 2018 20:33

ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان کے حواری پولیس افسران کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، آئی جی پنجاب کو مبینہ طور پر سیاسی مداخلت کے خلاف دیوار بننے پر تبدیل کیا گیا، عمران خان کے حواری پولیس کو پی ٹی آئی کا ونگ بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی خبر عمران خان کے جھوٹے دعووں پر طمانچہ ہے، پولیس کو سیاست سے پاک کرنے والوں نے ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ایک وفاقی وزیر کی ٹیلیفون کال اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان کے حواری پولیس افسران کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، آئی جی پنجاب کو مبینہ طور پر سیاسی مداخلت کے خلاف دیوار بننے پر تبدیل کیا گیا، عمران خان کے حواری پولیس کو پی ٹی آئی کا ونگ بنانا چاہتے ہیں، افسران کی تبدیلی مسئلہ نہیں مگر سیاسی مداخلت پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل تک جو دعوے کرے رہے تھے ایک ایک کرکے سب جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں، تبدیلی اگر دیکھنے کو ملی ہے تو وہ صرف اشیائے ضرورت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مشرف کے حواری خاک تبدیلی لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 758281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758281/آئی-جی-پنجاب-کے-بعد-اسلام-آباد-کی-تبدیلی-خبر-عمران-خان-جھوٹے-دعووں-پر-طمانچہ-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org