0
Sunday 28 Oct 2018 22:31

ملک کو لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ان کا ٹھکانہ جیل ہے، حلیم عادل شیخ

ملک کو لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ان کا ٹھکانہ جیل ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بڑی مشکل سے ملک کو ایک حقیقی عوامی لیڈر ملا ہے، جس کی جدوجہد کے بدولت ملک کے سارے کرپٹ سیاست بھائی بھائی ہوگئے ہیں، قوم سب کو جان چکی ہے، اب کسی بھی کرپٹ سیاستدان سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایک دوسرے پر کیچڑ ڈالنے والے سیاستدان آج ایک دوسرے کو اپنے گود میں بٹھانے کو تیار ہوگئے ہیں، ملک میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جاری احتساب کا عمل بہت بڑی تبدیلی ہے، کسی کو تبدیلی دیکھنی ہے تو وہ یہ دیکھے کہ کسی دھوبھی، کسی فالودہ والے یا کسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کس طرح اربوں روپے برآمد ہورہے ہیں، چوری شدہ پیسہ اب اسی طرح نامعلوم اکاؤنٹوں میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دس سالوں میں سندھ کے عوام کے حقوق پامال کئے گئے ہیں، سندھ میں جس طرح پیپلز پارٹی والوں نے کرپشن کی ہے سب کا اب احتساب شروع ہوچکا ہے، عوام نے بہت ظلم برداشت کیا ہے، عوام کو نہ صحت کی بہتر سہولت دستیاب ہے نہ ہی تعلیم کی، سارے محکمے مقروض بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا میگا سٹی ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، آنے والے دن پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، کیوںکہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ کریں گے، سارے پروجیکٹ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 758292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش