QR CodeQR Code

اپوزیشن کیخلاف مقدمات واپس لے لیں تو سب ٹھیک ہو جائیگا، فواد چوہدری

29 Oct 2018 01:26

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست میں تلخی بھی ہے، ہم ڈاکوﺅں کا پیچھا کر رہے ہیں اور ملک کو بھی چلا رہے ہیں، ملک کو چلانے کیلئے30 ارب ڈالر سالانہ چاہئے، اپوزیشن کے اپنے ایشوز ہیں اور حکومت کے اپنے ایشوز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک چلانے کیلئے سالانہ 30 ارب ڈالر چاہئے، ڈاکوﺅں کا پیچھا بھی کر رہے ہیں اور ملک بھی چلا رہے ہیں، اپوزیشن کےخلاف مقدمات واپس لے لیں تو سب ٹھیک ہو جائیگا، اپوزیشن کے پاس قیادت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن تھے تو ہمیں پتہ تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت بری ہے لیکن اتنی بری ہوگی یہ ہم کو حکومت میں آکر پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ تنخوادار طبقہ، طالب علم اور روشن خیال طبقہ اور نوجوان ہمارے ووٹرز ہیں اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ معاملات کیا ہیں؟۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ ہماری سیاست میں تلخی بھی ہے، ہم ڈاکوﺅں کا پیچھا کر رہے ہیں اور ملک کو بھی چلا رہے ہیں، ملک کو چلانے کیلئے30 ارب ڈالر سالانہ چاہئے، اپوزیشن کے اپنے ایشوز ہیں اور حکومت کے اپنے ایشوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان تگڑا ہو تو ٹیم بھی تگڑی ہو جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اداروں کا برا حال ہے، اگر اداروں کی ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں تو شور مچ جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 758321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758321/اپوزیشن-کیخلاف-مقدمات-واپس-لے-لیں-سب-ٹھیک-ہو-جائیگا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org