0
Monday 29 Oct 2018 10:57

بنوں، یوتھ آف وزیرستان کا ایس پی طاہر داؤڑ کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں، یوتھ آف وزیرستان کا ایس پی طاہر داؤڑ کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں یوتھ آف وزیرستان کے کارکنوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) پشاور طاہر خان داؤڑ کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام سے لاپتہ ہونے والے ایس پی کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں تھے جن پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایس پی طاہر خان داؤڑ کی تصویریں اور اُن کی رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ ایس پی طاہر خان داؤڑ گذشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے لاپتہ ہوئے ہیں، اس ضمن میں اسلام آباد پولیس نے پشاور پولیس کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔ دوسری جانب پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داؤڑ چھٹیوں پر اسلام آباد گئے تھے تاہم اُن کی گشمدگی کے حوالے سے اطلاعات کے بعد جب اُن سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا موبائل فون بند تھا۔
خبر کا کوڈ : 758336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب