0
Monday 29 Oct 2018 20:23

نیکٹا نے پنجاب میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے اعدادوشمار پیش کردیئے

نیکٹا نے پنجاب میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے اعدادوشمار پیش کردیئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام ہونیوالے قومی علماء و مشائخ کونسل کے اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے افسران نے بھی شرکت کی اور پنجاب میں فرقہ واریت کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے اعداد و شمار پیش کئے۔ نیکٹا حکام کا کہنا تھاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف پنجاب میں 25 ہزار 470 مقدمات درج کئے گئے۔ یہ مقدمات ان علماء و ذاکرین کیخلاف درج ہوئے جو اپنی تقریروں کے ذریعے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے تھے۔ نیکٹا حکام کے مطابق مذہبی منافرت کو ہوا دینے پر پنجاب میں 26 ہزار 855 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 70 مساجد و مدارس سمیت دیگر جگہوں کو سر بمہر کیا گیا، جبکہ مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر بھی بھاری مقدار میں پکڑا گیا ہے۔ نیکٹا حکام نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو اجلاس میں تجویز دی کہ پنجاب میں نیکٹا نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، اب نیکٹا کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور کے پی کے تک بھی بڑھا دیا جائے۔ جس پر وفاقی وزیر نے نیکٹا حکام کو یقین دہانی کروائی کہ وہ یہ تجویز پارلیمنٹ میں پیش کریں گے اور مطالبہ بھی کریں گے کہ مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے نیکٹا کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 758353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش