QR CodeQR Code

تحریک بیداری کے رہنماء اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رضوان کاظمی لاہور سے لاپتہ

29 Oct 2018 12:17

ذرائع کیمطابق آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مرکزی رہنماء سید رضوان کاظمی لاہور سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں ریاستی اداروں نے جبری طور پر حراست میں لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نئے پاکستان میں بھی شیعہ کارکنوں کی جبری حراست اور لاپتہ ہونیکا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مرکزی رہنماء سید رضوان کاظمی لاہور سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں ریاستی اداروں نے جبری طور پر حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ اہل تشیع کارکنوں کی بلاجواز اور بغیر اطلاع گرفتاریوں کا سلسلہ گذشتہ چند سالوں سے جاری ہے، جسکی وجہ سے اہل تشیع میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ گرفتار کئے گئے کارکنوں کے والدین اور اہل خانہ مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکے پیاروں کو رہا کیا جائے یا انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ دوسری جانب یہ توقع کی جا رہی تھی کہ حکومت کی تبدیلی سے بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کر دیا جائیگا، لیکن اس میں کمی نہیں آرہی، جو انصاف کی دعویدار حکمران جماعت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شیعہ تنظیموں نے لاہور میں دھرنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اہل تشیع کیساتھ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 758358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758358/تحریک-بیداری-کے-رہنماء-اور-سابق-مرکزی-صدر-آئی-ایس-او-پاکستان-سید-رضوان-کاظمی-لاہور-سے-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org