0
Monday 29 Oct 2018 21:26

قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس، پروفیسر ساجد میں آخر میں پہچنے

قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس، پروفیسر ساجد میں آخر میں پہچنے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات یا کوئی اور معاملہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر قومی علماء و مشائخ کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے جانے کے بعد شریک ہوئے۔ لاہور میں ہونیوالی کانفرنس میں دیگر مکاتب فکر کے علماء کیساتھ ساتھ پروفیسر ساجد میر کو بھی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے کانفرنس میں اس وقت شرکت کی جب وفاقی وزیر مذہبی امور اجلاس سے اچانک اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی صحبت سے اٹھنے کو دل نہیں کر رہا مگر وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جبکہ میں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنی ہے اس لئے جانے کی اجازت چاہتا ہوں۔ وفاقی وزیر اجلاس سے روانہ ہوئے تو پروفیسر ساجد میر بھی آ گئے۔
خبر کا کوڈ : 758375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے