0
Monday 29 Oct 2018 21:37

قومی علماء و مشائخ کانفرنس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

قومی علماء و مشائخ کانفرنس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے قومی علماء مشائخ کونسل کے اجلاس کے بعد 9 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ علماء مشائخ نے ملکی سطح پر وزیراعظم کی شجرکاری مہم کی تائید کر دی۔ علماء نے یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔ حکومت کے پیغام پاکستان کو منبر و محراب سے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں قومی علماء مشائخ کونسل کو قانونی حیثیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تمام مسالک کے علماء کا وفد مدارس کا دورہ کرے گا اور علماء سے ملاقاتیں کرکے اصلاحات کے حوالے سے تجاویز لے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قومی علماء و مشائخ کونسل کے سالانہ تین سے چار اجلاس مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ علماء مشائخ کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ غیر مسلموں کیلئے آئین و قانون میں مینارٹی کا لفظ حذف کرکے غیر مسلم کا لفظ استعمال کیا جائے۔ علماء مشائخ کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم کی جائے گی۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور میاں محمد مشتاق نے کونسل کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا۔
خبر کا کوڈ : 758378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش