QR CodeQR Code

باجوڑ، ناوگئی میں تحصیلدار کی گاڑی پر بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

29 Oct 2018 18:25

دھماکے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوئے جبکہ تحصیلدار بال بال بچ گئے، زخمی ہونیوالوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی میں تحصیلدار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوئے جبکہ تحصیلدار بال بال بچ گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں بہتر علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور راوانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے تحصیلدار عبدالحسیب خان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ تحصیلدار عبدالحسیب خان بال بال بچ گئے۔ زخمیوں میں سپاہی اسماعیل، سپاہی سلیمان، سپاہی عبدالصمد اور سپاہی ریاض شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 758408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758408/باجوڑ-ناوگئی-میں-تحصیلدار-کی-گاڑی-پر-بم-حملہ-4-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org