0
Monday 29 Oct 2018 18:35

صوبائی حکومت نے 10 اضلاع میں 184 سرکاری سکولوں کو ریشنالائزیشن پالیسی کے تحت بند کر دیا

صوبائی حکومت نے 10 اضلاع میں 184 سرکاری سکولوں کو ریشنالائزیشن پالیسی کے تحت بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم میں ریشنالائزیشن پالیسی کے تحت صوبے کے 184 سرکاری سکولوں کو بند کر دیا۔ محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی اخراجات کم کرنے کی خاطر صوبے کے 10 اضلاع میں 184 سرکاری سکولوں کو ریشنالائزیشن پالیسی کے تحت بند کر دیا، جبکہ مزید سکولوں کو بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سکولز کی نشاندہی کر دی گئی ہے جنہیں بند کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 184 سے زائد سکول بند ہونے کے باعث صوبائی حکومت کے خزانے پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد اخراجات کم ہوگئے ہیں، جبکہ اسی پالیسی کے تحت بند کئے جانے والے سکولوں کے طلبہ کو قریبی سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 سکولز، سوات میں 51، لکی مروت میں 56، ایبٹ آباد میں 32، بنوں میں 11، شانگلہ میں 9، مالا کنڈ میں 5، بونیر میں 3، مانسہرہ میں 3 اور ہنگو میں 2 سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ ریشنالائزیشن پالیسی کے تحت بند سکولوں کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر قائم دیگر سکولوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پالیسی سابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت پچھلے سال بھی ضلع چارسدہ میں 49 ایسے پرائمری سکولز بند کئے تھے جن میں طلبہ کی تعداد 50 سے کم تھی۔
خبر کا کوڈ : 758412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش