0
Tuesday 30 Oct 2018 22:43

پاراچنار، شب چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی ماتمی جلوس کا انعقاد

پاراچنار، شب چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی ماتمی جلوس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت کرم بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ماتمی مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہیں، ضلع کرم میں سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے مرکزی امام بارگاہ پلٹ کر اختتام پذیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے 3 سو سے زائد امام بارگاہوں میں شب چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ماتمی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ شب چہلم شہدائے کربلا کا عزاداری کا سب سے بڑا جلوس شام 8 بجے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے برآمد ہوگیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شامل تھے، جس میں جوانوں کے ساتھ ساتھ بچے اور معمر افراد بھی شریک تھے۔ عزاداروں نے سینہ کوبی کرکے امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلوس کی حفاظت کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج، لیویز فورس اور مقامی رضاکاروں نے جلوس کی حفاظت کے فرائض انجام دیا۔ جلوس میں شامل عزاداروں کیلئے شربت چائے، یخنی اور پانی کے سبیلوں کا بندوست کیا گیا۔ جلوس حسب روایت مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ پلٹ کر اختتام پزیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 758415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش