0
Monday 29 Oct 2018 19:59

لاہور، رضوان حیدر کاظمی کے اغواء کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست دیدی گئی

لاہور، رضوان حیدر کاظمی کے اغواء کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور قرات سکول چندرائے روڈ کے سینیئر استاد سید رضوان حیدر کاظمی کا دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ رضوان حیدر کاظمی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو سے اغواء کر لیا تھا۔ رضوان کاظمی کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رضوان کاظمی کو چونگی امر سدھو سے ایلیٹ فورس کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار اہلکاروں نے اغوا کیا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان کاظمی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار سرکاری گاڑی میں آئے تھے، تمام اہلکاروں نے نقاب پہن رکھے تھے۔ ایک شہری نے مداخلت کرتے ہوئے جب اہلکاروں کو روکا تو انہوں نے بتایا کہ وہ سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیں اور جلد ہی انہیں رہا کر دیں گے۔ اہلخانہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، رضوان کاظمی کو صرف شیعہ ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، ہماری وکلا سے بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل (منگل) کو لاہور میں مقامی تعطیل کے باعث عدالتیں بند ہیں، ہم ان شاء اللہ بدھ کے روز اس اغوا کیخلاف عدالت جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 758420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش