QR CodeQR Code

گذشتہ 10 سال تک ملک میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، فہمیدہ مرزا

29 Oct 2018 22:13

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، تباہ حال اداروں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کچھ وقت درکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تبا ہ کردیا گیا، اب اداروں کو صحیح کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔ وہ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر ہر چیز تباہ ہوگئی ہے، عوام کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں ہے جبکہ حکمران عیاشی کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، تباہ حال اداروں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کچھ وقت درکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 758446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758446/گذشتہ-10-سال-تک-ملک-میں-بدترین-حکمرانی-قائم-رہی-ہے-جس-اداروں-کو-تباہ-کردیا-گیا-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org