0
Monday 29 Oct 2018 22:45

شہباز شریف کو کسی صورت ’پی اے سی‘ کا چیئرمین نہیں بننے دینگے، وزیراعظم

شہباز شریف کو کسی صورت ’پی اے سی‘ کا چیئرمین نہیں بننے دینگے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کسی بھی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نہیں بننے دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن اتحاد اور احتجاج سے متعلق پارٹی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کا ملک میں اداروں کی مکمل آزادی اور احتساب کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گے، شہباز شریف کو کسی صورت بھی پی اے سی (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کا چیئرمین نہیں بنایا جائے گا، اس عہدے کے لیے مشاورت سے غیر جانبدار شخصیت کا انتخاب کیا جائے گا، اس کے لیے اگر کمیٹیاں بنانی پڑیں تو بنائیں گے۔ امور حکومت کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے اراکین بھی اپنی تجاویز دیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکان پارلیمنٹ کو وزیراعظم آفس تک براہ راست رسائی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کسی مسئلے کی صورت میں وزیراعظم آفس سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 758451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش