0
Monday 29 Oct 2018 23:16

نواز شریف کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ این آر او کرلیا ہے، نثار کھوڑو

نواز شریف کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ این آر او کرلیا ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق میں حزب اختلاف کے تمام جماعتوں کو متحد کرنے اور ملانے کیلئے کی گئی کوششوں میں نواز شریف کی خاموشی سے لگتا ہے کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ این آر او کرلیا ہے۔ لاڑکانہ کے قریب اپنے آبائی گاؤں عاقل میں غریب اور مستحق مرد خواتین میں سلائی مشینیں اور نلکے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف عمران خان کی حکومت سے این آر او کے باعث خاموش ہیں، جس کے لئے وہ وفاق میں حزب اختلاف کو متحد کرنے نہیں دے رہے، نواز شریف اور عمران خان کی حکومت کے درمیان اس وقت این آر او ہوچکا تھا جب نواز شریف کو ضمانت ملی جس کے بعد سے ن لیگ کی قیادت خاموش ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی این آر او نہ دینے اور نواز شریف کی جانب سے این آر او نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب نواز شریف کی خاموشی سے لگ رہا ہے کہ کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت کے درمیان این آر او ہوچکا ہے۔ نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان دونوں جھوٹے ہیں، این آر او نہ دینے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی حکومت اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 758459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش