QR CodeQR Code

سندھ میں گورنر راج کا کوئی بھی امکان نہیں، یہ مخالفین کی افواہیں ہیں، امتیاز احمد شیخ

29 Oct 2018 23:29

شکارپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن نے پورے سندھ کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے صفائی عملے کو ہٹایا ہے، ان سے مطالبہ کرتا ہوں کے جب تک ان کا کوئی متبادل تیار ہو ان کو بحال کیا جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر انرجی اور ماحولیات امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہتر انداز سے کام کر رہی ہے، سندھ میں گورنر راج کا کوئی بھی امکان نہیں، یہ مخالفین کی افواہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور پریس کلب کے دورے اور شکارپور کے تاریخی شاہی باغ پارک میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن نے پورے سندھ کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے صفائی عملے کو ہٹایا ہے، ان سے مطالبہ کرتا ہوں کے جب تک ان کا کوئی متبادل تیار ہو ان کو بحال کیا جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو سکے۔
 


خبر کا کوڈ: 758464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758464/سندھ-میں-گورنر-راج-کا-کوئی-بھی-امکان-نہیں-یہ-مخالفین-کی-افواہیں-ہیں-امتیاز-احمد-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org