QR CodeQR Code

زرداری کی ٹیم جیسے لوگ پی ٹی آئی میں نہیں جنہوں نے اربوں روپے کرپشن کی ہے، حلیم عادل شیخ

29 Oct 2018 23:40

کھپرو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط بنانے کے لئے کی گئی تھی رشوت خوری و کرپشن کے لئے نہیں، پی پی کی نااہل حکومت نے سندھ کی عوام کے اربوں روپے اومنی گروپ کے حوالے کردیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ ایک روزہ دورہ پر کھپرو پہنچے، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما علی نواز ہنگورجو کے چچا کے وفات پر تعزیت کی اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ضلع سانگھڑ قدرتی گیس سے مالا مال ہے، کھپرو میں گیس نہ ہونا تعجب کی بات ہے، جلد وفاق کی طرف سے تمام رکاورٹیں دور کرا کے کھپرو کو سوئی گیس کی سہولت دلوائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط بنانے کے لئے کی گئی تھی رشوت خوری و کرپشن کے لئے نہیں، پی پی کی نااہل حکومت نے سندھ کی عوام کے اربوں روپے اومنی گروپ کے حوالے کردیئے، سندھ کی ناکام حکومت نے عوام کو لوٹا ہے لیکن ان کا احتساب ضرور ہوگا، سندھ کے چور وزراء جلد جیلوں میں ہونگے، سندھ میں بھی بڑی تبدیلی آئیگی۔


خبر کا کوڈ: 758471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758471/زرداری-کی-ٹیم-جیسے-لوگ-پی-ٹی-آئی-میں-نہیں-جنہوں-نے-اربوں-روپے-کرپشن-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org