QR CodeQR Code

حق خودارادیت کی جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ثروت اعجاز قادری

29 Oct 2018 23:57

مرکزی اہل سنت کراچی پر عمائدینسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے، آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہد ہیں، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزادی عظیم نعمت ہے، حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا، بھارتی فوج اور حکومت کشمیر کے مظلوموں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، بھارتی انتہاء پسندی سے دنیا کے امن کیلئے خطرات جنم لے رہے ہیں، کشمیریوں کے قتل عام اور مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت ظلم و ستم اور دہشتگردی کے ذریعے کشمیر کے عوام سے آگ و خون کی ہولی کھیل رہا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے، کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر تعصب اور دوہرے معیار کو ترک نہ کیا تو خطے میں امن کو شدید نقصان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے، آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہد ہیں، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سیاسی، سماجی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر میں روازنہ نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے، بھارتی انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیریوں کے قتل و مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان بھارتی دہشتگردی و مظالم کے خلاف آواز بلند کرے، پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کئے جائیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 758475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758475/حق-خودارادیت-کی-جدوجہد-میں-پوری-پاکستانی-قوم-کشمیریوں-کے-ساتھ-کھڑی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org