0
Tuesday 30 Oct 2018 01:47

پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟ جس پر چیئرمین پی پی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، ہم ان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاءالرحمان کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 6 نومبر کو ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں، گذشتہ روز بھی سربراہ جے یو آئی (ف) نے نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کرکے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 758486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش