1
Tuesday 30 Oct 2018 08:20

انگیلا میرکل 18 برس بعد پارٹی قیادت سے دستبردار

انگیلا میرکل 18 برس بعد پارٹی قیادت سے دستبردار
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کی سیاست میں تبدیلی کی فضا، 13 سال سے جرمن چانسلر رہنے والی اینگیلا میرکل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انگیلا مرکل نے پارٹی قیادت سے 18برس بعد استعفیٰ دے دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ بطور چانسلر مدت پوری ہونے تک وہ خدمات سرانجام دیتی رہیں گی۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔ خیال رہے کہ انگیلا میرکل طویل عرصے تک حکومت کرنے والی واحد سیاستدان نہیں ہیں، روسی صدر پیوٹن 2000ء سے اور ترک صدر طیب اردوان 2003ء سے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں۔

انگیلا میرکل جرمن چانسلر بننے والی پہلی خاتون سیاستدان ہیں، وہ اپنی ہی پارٹی کے ہیلموٹ کوہل کے بعد وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سب سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے والی چانسلر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گزشتہ 18 برسوں سے کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی سربراہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق دسمبر میں سی ڈی یو کی مرکزی قیادت میں سے جن ممکنہ سیاستدانوں میں سے کسی ایک کو انگیلا میرکل کی جگہ پر اس جماعت کا نیا سربراہ چنا جا سکتا ہے، ان میں پارٹی کی موجودہ خاتون سیکرٹری جنرل آنے گرَیٹ کرامپ کارَین باؤر، وفاقی وزیر صحت ژینس شپاہن اور اسی پارٹی کے ماضی میں وفاقی پارلیمانی حزب کے سربراہ رہنے والے فریڈرش مَیرس بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش