QR CodeQR Code

چارسدہ، گھریلو تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

30 Oct 2018 11:17

چارسدہ کے علاقے تنگی میں گھریلو تنازعہ پر جرگہ کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے، جبکہ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے تنگی میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں گھریلو تنازعہ پر جرگہ کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے، جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ ملزم سید جمال نے اس سے پہلے اپنی بیوی پر بھی فائرنگ کی تھی جس پر تنازعہ حل کرنے کیلئے جرگہ صحافی احسان شیرپاؤ کی سربراہی میں جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 758518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758518/چارسدہ-گھریلو-تنازع-پر-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org