0
Tuesday 30 Oct 2018 11:35

پشاور میں تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع

پشاور میں تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ٹریفک پولیس بھی کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں سمیت تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے خوفناک ہارن کے خلاف جاری مہم تیز کر دی۔ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت تیز ہارن اور ماحول آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے 801 ڈرائیوروں سے پریشر ہارن، فلیش لائٹس سمیت دیگر سامان قبضے میں لیکر بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5300 افراد کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ وی او ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس بھی حکومت کی کلین اینڈ گرین کمپین کو مزید بہتر بنائے گی۔

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کرکے 13 لاکھ روپے بھی قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ ٹریفک حکام کے مطابق عام شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سکول کالجز اور ہسپتالوں کے اطراف بھی تیز ہارن سے شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف خوفناک ہارن کی روک تھام مہم جاری رہے گی۔ یاد رہے چند روز قبل پشاور پولیس نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے منظم کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں پہلے مرحلے میں شہر کو فضائی آلودگی اور شور سے بچانے کی خاطر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلائے گی اور اس دوران ڈرائیورز کو اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں خصوصی مہم کے بعد ایسی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 758521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش