QR CodeQR Code

اعظم سواتی 3 دن میں استعفٰی دیں ورنہ دھرنا دینگے، گرفتار افراد کے اہلخانہ کا مطالبہ

30 Oct 2018 17:45

ملزم کے بھائی عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی وزیراعظم سواتی کی رکنیت فوری معطل کریں، نہیں تو ہم ان کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے، ہم اعظم سواتی کے استعفیٰ کے لئے 3 دن کا وقت دے رہے ہیں۔


اسلام اٹائمز۔ اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر گرفتار افراد کے بھائی عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے جو کچھ کیا اپنی عزت بچانے کے لیے کیا، وفاقی وزیر اعظم سواتی سب کچھ کرنے کے بعد اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کا رواج ہے کہ مرد لڑتے ہیں لیکن خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھاتے، میرے بھائی کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، میرے بھائی کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تو گولی کہاں سے لے گا؟ گرفتار افراد کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اعظم سواتی کے لوگوں نے گھر پر حملہ کیا، خواتین کے بال نوچے گئے، وفاقی وزیر تین دن میں استعفیٰ دیں، ورنہ دھرنا دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعظم سواتی میرے بھائی کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر کے بیٹے عثمان سواتی نے کہا کہ تم مجھ سے ٹکر نہیں لے سکتے۔ ملزم کے بھائی عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی وزیراعظم سواتی کی رکنیت فوری معطل کریں، نہیں تو ہم ان کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے، ہم اعظم سواتی کے استعفیٰ کے لئے 3 دن کا وقت دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 758578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758578/اعظم-سواتی-3-دن-میں-استعف-ی-دیں-ورنہ-دھرنا-دینگے-گرفتار-افراد-کے-اہلخانہ-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org