QR CodeQR Code

پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کر لیا، ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے دوران حتمی شکل دی گئی، مائیک مولن

31 May 2011 14:43

اسلام ٹائمز:امریکی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے شمالی وزیرستان میں بڑی کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بہت سنجیدہ ہے اور اس نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا یقین دلایا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ٹارگیٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زمینی حملے سے پہلے پاکستان کے لڑاکا طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کریں گے۔ امریکی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے شمالی وزیرستان میں بڑی کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان نے آپریشن کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی ہے۔ حکمت عملی کو امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی گئی۔ آپریشن کے لیے قبائلی علاقوں میں موجود پاک فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائیگا۔ اس وقت قبائلی علاقوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار پاکستانی فوجی موجود ہیں۔ مائیک مولن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بہت سنجیدہ ہے اور اس نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا یقین دلایا ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ اپنے دور میں ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کے فقدان کو کم سے کم کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 75862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75862/پاکستان-نے-شمالی-وزیرستان-میں-آپریشن-کا-فیصلہ-کر-لیا-ہیلری-کلنٹن-کے-دورہ-دوران-حتمی-شکل-دی-گئی-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org