0
Wednesday 31 Oct 2018 01:15

توہین رسالت کیس، آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

توہین رسالت کیس، آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا فیصلہ آج صبح 9 بجے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010ء میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 758663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش