0
Wednesday 31 Oct 2018 08:28

مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے، جولیا وارڈ

مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے، جولیا وارڈ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر یورپی پارلیمنٹ کی برطانوی رکن بھی بول پڑیں۔ جولیا وارڈ نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج یومیہ بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، نہتے نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کے بال تک کاٹ دیے جاتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں خواتین پر تشدد کے واقعات پر ایکشن لے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے۔ بھارتی فورسز مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ بھارتی فوج نہتے نوجوان کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرتی ہے جس سے کشمیری شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آنکھوں کو نشانہ بناتی ہے جس سے مظاہرین بینائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ کشمیر میں خواتین کے حقوق کی بڑی پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش