0
Wednesday 31 Oct 2018 08:52

امریکا کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکا کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا، یہ مطالبہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یمن میں سیز فائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ جیمز میٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم یہ امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع کے بعد وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ روکنے کے لیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی اتحاد کو یمن پر میزائل حملے بند کرنے چاہیں، اسی طرح سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے میزائل حملے بھی بند ہونے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 758694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش