QR CodeQR Code

کابل میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

31 Oct 2018 09:07

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا، علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا، علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 758695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758695/کابل-میں-دھماکا-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org