0
Wednesday 31 Oct 2018 11:50

مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی پشاور کو لوٹ لیا

مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی پشاور کو لوٹ لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح ملزمان پولیس افسر کو زخمی کرنے کے بعد ان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد عباس سے پشاور کے علاقے پشتہ خرا میں لوٹ مار کی کوشش کی گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہوئے۔ واقع کی ایف آئی آر کے مطابق اے آئی جی اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ پشتہ خرا پولیس اسٹیشن کی حدود میں انہیں اسلح کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ واردات کے دوران ملزمان نے پولیس افسر پر فائرنگ بھی کی اور پاؤں میں گولی لگنے سے خالد عباس زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے مطابق واردات کے وقت ان کے پاس 20 ہزار اور ان کی اہلیہ کے پاس 30 ہزار روپے تھے جو ملزمان اپنے ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پشاور سٹی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس پی طاہر خان نے چھٹیاں لی ہوئی تھیں اور وہ کسی ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد گئے تھے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر خان کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں اغواء کیا گیا ہے۔ کیپیٹل سٹی پولیس کے افسر قاضی جمیل الرحمٰن نے تصدیق کی کہ پولیس طاہر خان سے رابطہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی کیونکہ ان کا نمبر بند جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر خان کی گمشدگی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ہم اسلام آباد پولیس سے مستقل رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش