QR CodeQR Code

صدر عارف علوی کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا آج افتتاح کریں گے

31 Oct 2018 15:45

حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لئے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لئے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔ یہ ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا آج افتتاح کریں گے۔ اس ٹرین کے ذریعے یکم نومبر سے روزانہ ہزاروں افراد سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لئے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لئے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔ یہ ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔ کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا آغاز 60ء کی دہائی میں ہوا تھا اور روزانہ دو درجن سے زائد ٹرینیں تین مختلف روٹس پر کراچی کے سٹی اسٹیشن سے دھابیجی، ملیر کینٹ اور کھوکھراپار جاتی تھیں۔

بعدازاں ایک توسیعی منصوبے کے تحت 70ء کی دہائی میں سرکلر ریلوے کا آغاز ہوا۔ ریٹائرڈ ریلوے ملازم منظور رضی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سرکلر ریلوے کا پہلا ٹکٹ فروخت کیا تھا۔ کراچی شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود لوکل ٹرینیں رفتہ رفتہ کم ہوتی گئیں اور 2007ء میں کراچی اور دھابیجی کے درمیان اور 2014ء میں کراچی اور لانڈھی کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین بند کردی گئیں۔ تاہم ریلوے حکام نے ایک بار پھر کراچی سے دھابیجی کے درمیان لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 758759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758759/صدر-عارف-علوی-کراچی-میں-11-سال-سے-بند-لوکل-ٹرین-کا-آج-افتتاح-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org