QR CodeQR Code

سابق دور میں ریلوے میں بے انتہا کرپشن ہوئی، امید ہے ریلوے کا نظام جلد بہتر ہوگا، عارف علوی

31 Oct 2018 17:28

کراچی میں دھابیجی ٹرین سروس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کو جس طرح لوٹا گیا اس میں ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا، کراچی سرکلر ریلوے بہت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق دور میں ریلوے میں بے انتہاء کرپشن ہوئی، امید ہے ریلوے کا نظام جلد بہتر ہوگا، کراچی میں ٹرانسپورٹ بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی میں دھابیجی ٹرین سروس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں ریلوے نے ترقی کی ہے، 80 فیصد سے زائد فریٹ سڑکوں کے ذریعے جاتا ہے، سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہوگیا، کراچی کے ایشوز میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کو جس طرح لوٹا گیا اس میں ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے بہت ضروری ہے، دورہ چین سے وزیر ریلوے کراچی کیلئے خوشخبری لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 758768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758768/سابق-دور-میں-ریلوے-بے-انتہا-کرپشن-ہوئی-امید-ہے-کا-نظام-جلد-بہتر-ہوگا-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org