QR CodeQR Code

ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے، شیخ رشید احمد

31 Oct 2018 17:42

کراچی میں لوکل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سابق دور میں ریلوے کو بے دریغ لوٹا گیا، کراچی سے دھابیجی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے، یکم نومبر سے عوام لوکل ٹرین میں سفر کرسکیں گے، کل وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے، خواہش ہے ہر صوبے کیلئے چار چار انڈسٹریل زون بنائیں، سابق دور میں ریلوے کو بے دریغ لوٹا گیا۔ کراچی میں لوکل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سے دھابیجی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے، یکم نومبر سے عوام لوکل ٹرین میں سفر کرسکیں گے، کل وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کا ٹکٹ 25 سے 80 روپے کے درمیان ہوگا، ریلوے انتظامیہ دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کیلئے ٹرین صبح 6 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہوگی، کراچی لوکل ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 758771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758771/ایک-سال-میں-ریلوے-کو-خسارے-سے-نکال-کر-دکھائیں-گے-شیخ-رشید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org