0
Thursday 1 Nov 2018 10:12

لاہور میں کشیدہ صورتحال، تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور میں کشیدہ صورتحال، تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
اسلام ٹائمز۔ شہر میں کیشدہ صورتحال، احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث آج تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ہیں۔ گزشتہ شب کشیدہ صورتحال کے باعث آل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے سکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس بھی بند ہیں۔ شہریوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ راستے کھلوائے جائیں کیوں کہ ہزاروں شہری جو دوسرے شہروں میں گئے ہوئے تھے یا راستوں میں ہیں وہ بھی آج دوسرے روز بھی سڑکوں پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا سے "اسلام ٹائمز" نے پوچھا کہ کتنے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ جب تک صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی اور راستے کھل نہیں جاتے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ سکولز ایجوکشن کے ترجمان کے مطابق چھٹی کا اعلان موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر کی تاجر برادری نے والڈ سٹی، شمالی لاہور، سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مارکیٹس، بازار اور پلازے مکمل بند کر دیئے۔ شہر میں راستوں کی بندش اور احتجاج کے پیش نظر تاجر برادری نے تمام چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں بند کر دیں۔ شہر میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ محکمہ داخلہ نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 758874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش