QR CodeQR Code

دیر، نوسربازوں نے بینک منیجر بن کر لیویز اہلکار سے 6 لاکھ لوٹ لئے

1 Nov 2018 10:56

متاثرہ اہلکار نیاز محمد نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے بینک منیجر کے نام سے موبائل پر کال آئی اور تفصیلات بتانے کیلئے کہا گیا۔ نیاز محمد نے فراڈیوں کو واقعی بینک منیجر سمجھ کر اپنے اکاؤنٹ سے متعلق تمام حساس معلومات فون پر بتا دیں اور فراڈیوں نے اسی رات نیاز محمد کے بینک اکاونٹ میں موجود 5 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیا لئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ دیر بالا میں نوسربازوں نے فراڈ کے ذریعے لیویز اہلکار کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 94 ہزار روپے لوٹ لئے ہیں۔ متاثرہ اہلکار نیاز محمد نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے بینک منیجر کے نام سے موبائل پر کال آئی اور تفصیلات بتانے کیلئے کہا گیا۔ نیاز محمد نے فراڈیوں کو واقعی بینک منیجر سمجھ کر اپنے اکاؤنٹ سے متعلق تمام حساس معلومات فون پر بتا دیں، اور فراڈیوں نے اسی رات نیاز محمد کے بینک اکاونٹ میں موجود 5 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیا لئے۔ رقم دوست نے اس کے پاس امانت رکھوائی تھی۔ متاثرہ لیویز اہلکار نے کہا کہ بینک انتظامیہ کو فراڈ سے آگاہ کیا تاہم وہ کسی قسم کی ذمہ داری لینے سے انکار کر رہے ہیں۔ قانونی کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 758880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/758880/دیر-نوسربازوں-نے-بینک-منیجر-بن-کر-لیویز-اہلکار-سے-6-لاکھ-لوٹ-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org