0
Thursday 1 Nov 2018 19:21

آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام این آئی اے کا نوٹس

آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام این آئی اے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ نے جموں و کشمیر انجمن شرعی شعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نام نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہیں بروز جمعہ جے آئی سی ہمہامہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس کے خلاف انجمن شرعی شعیان نے جمعہ کو بڈگام بندھ کال دی ہے۔ ادھر این آئی اے کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انجمن کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کی بر حق تحریک حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے جہاں ایک طرف قابض فورسز کو نہتے عوام کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، وہیں مزاحمتی قائدین کو انتقام گیری کا نشانہ بنانے کے لئے NIA کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ NIA کی ان کارروائیوں سے خوف زدہ ہو کر تحریکی قائدین کو اپنے مظلوم عوام کی مظلومیت کی ترجمانی سے روکا نہیں جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ تحریکی قائدین کے خلاف ان کارروائیوں کے پس پردہ بھارتی مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی ایک قدیم دینی تنظیم ہے، اس کے ساتھ عوام صدیوں سے جڑے ہوئے ہے اور آغا سید حسن کا تعلق اس روحانی خانوادہ سے ہے جن کی دینی و علمی خدمات تاریخ کشمیر کا ایک درخشندہ باب ہے اس نوعیت کے دینی پیشوا کے خلاف کسی ایجنسی کی نوٹس ناقابل قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 758945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش