0
Thursday 1 Nov 2018 23:52

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کو ہی مٹا رہی ہے، آصف حسنین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کو ہی مٹا رہی ہے، آصف حسنین
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کو ہی مٹا رہی ہے، اس اضافے سے روزمرہ کی ضروریات زندگی لوگوں کی قوت خرید سے صرف باہر ہی نہیں ہو جائیں گی بلکہ معاشی بحران مزید سنگین ہو جائے گا اور کاروباری طبقے کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے نوکری پیشہ افراد کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ سید آصف حسنین نے کہا کہ بڑے بڑے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود حکومت کی کوئی واضح معاشی پالیسی نظر نہیں آتی، قرضوں کا سارا بوجھ صرف عوام پر ڈال دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کی معاشی حالت بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ سید آصف حسنین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 759028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش