0
Friday 2 Nov 2018 02:03

مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کراچی میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کراچی میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اسلام ٹائمز۔ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔ کراچی میں تمام نجی اسکولز آج بھی بند رہیں گے جس کا اعلان چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے بھی آج کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلیں گے، صرف کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آج ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے تحریری ٹیسٹ بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ آئی بی اے کے تحت جاب پورٹل کی آج ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ رجسٹرار اقراء یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔ کراچی کی وفاقی جامعہ اردو نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق ہفتے کو تمام پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 759042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش