0
Friday 2 Nov 2018 10:26

مذاکرات کی ناکامی پر حکومت نے کہا ہے کہ تمہیں بھون دینگے، عاشقان رسولؐ کفن باندھ لیں، خادم رضوی

مذاکرات کی ناکامی پر حکومت نے کہا ہے کہ تمہیں بھون دینگے، عاشقان رسولؐ کفن باندھ لیں، خادم رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کیساتھ مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں آئی ایس آئی کے جنرل فیض بھی شریک تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی پر حکومت نے کہا ہے کہ ہم آپ کو بھون ڈالیں گے، عاشقان رسولؐ اور اہلسنت عوام ناموس رسالتؐ پر شہادت کیلئے کفن سروں پر باندھ لیں، آج جمعہ کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے جنرل فیض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ توہین رسالت کیخلاف احتجاج کرنیوالے اہلسنت عوام کو بھون کر رکھ دینگے، آپ نے اس عوام کو بھون ڈالنے کی دھمکی دی ہے، جس نے ستر سال غیر مشروط فوج کی حمایت کی ہے، آپ انہیں فوج کے آمنے سامنے لانا چاہتے ہیں۔؟ واضح رہے کہ تحریک لبیک کے ذرائع پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ مظاہرین کیساتھ حکومتی مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش