0
Friday 2 Nov 2018 12:31

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے وحشیانہ کارروائی میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محاصرہ کیا اور ہندواڑہ کے علاقے سگی پورہ کو گھیرے میں لے کر وہاں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات گئے یہ مذموم کارروائی کی جس کے نتیجے میں نصیر نامی نوجوان شہید ہوا ہے، جو بارہ مولا ضلع کے علاقے سوپورہ کا رہائشی تھا۔ قابض انتظامیہ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے سوپور سمیت کئی علاقوں میں مختلف پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 759068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش