QR CodeQR Code

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی

31 May 2011 21:08

اسلام ٹائمز:اسرائیلی نیوی نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ماروی مارمارا پر حملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ منصوبہ بندی کے فقدان اور نامکمل انٹیلی جنس رپورٹس کی وجہ سے اسرائیلی کمانڈوز کو معلوم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے


استنبول:اسلام ٹائمز۔ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی پر استنبول میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ استنبول کے تاکسن اسکوائر پر نکالی جانے والی ریلی میں ترک شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور علامتی تابوت اٹھا ئے ہوئے تھے، ریلی میں فریڈم فلوٹیلا قافلے میں شریک اور زخمی ہونے والے افراد بھی موجود تھے۔ اسرائیلی کمانڈوز نے گزشتہ سال اکتیس مئی کو فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے بحری قافلے پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں نو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی نیوی نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ماروی مارمارا پر حملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ منصوبہ بندی کے فقدان اور نامکمل انٹیلی جنس رپورٹس کی وجہ سے اسرائیلی کمانڈوز کو معلوم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 75907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75907/فریڈم-فلوٹیلا-پر-اسرائیلی-حملے-میں-شہید-ہونے-والوں-کی-پہلی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org