0
Friday 2 Nov 2018 12:58

احتجاج کا تیسرا دن، تعلیمی ادارے، سڑکیں، موبائل سروس بند، مظاہرین آزاد

احتجاج کا تیسرا دن، تعلیمی ادارے، سڑکیں، موبائل سروس بند، مظاہرین آزاد
اسلام ٹائمز۔ آسیہ مسیح معاملے پہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف تیسرے روز بھی مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست عوام کی جان اور آزادی کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تشدد سے گریز کر رہے ہیں اور آخری لمحے تک ہمارا آپشن معاملے کا پرامن حل ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات ابھی تک جاری ہیں اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری آج مذاکرات کا ایک اور دور کریں گے۔ توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہے اور وفاقی دارالحکومت کی کئی اہم شاہراہیں آمدورفت کے لیے بند ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے M1 پشاور سے اسلام آباد ۔M2 اسلام آباد سے لاھور ۔M3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد۔ M4 فیصل آباد سے گوجرہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ M2  ہرن مینار سے سیال موڑ اور  M1 اسلام آباد سے پشاور ٹریفک کا داخلہ جاری ہے۔ ہائی وے پر گجرخان کے مقام پر راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے اور لاہور جانے والی ٹریفک بھی بحال ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق کامونکی سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک بحال ہے جب کہ لاہور جانے والی بلاک ہے۔

ہائی وے پر ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات، چن دا قلعہ، مریدکے، نتھے خالصا، کلمہ چوک، پکا میل، چونگ، مولن وال، لوہاراںوالہ کھو اور سندر کے مقامات پر ٹریفک بلاک ہے۔ ملتان کی جانب جانے اور آنے والی ٹریفک کو جمبر میں جمبر موڑ اور بھٹی چوک جبکہ رینالہ خورد میں جاوید نگر، اختر آباد اور دیپالپور انٹرچینج کے مقامات پر متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ دوران سفرکسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کیلئے موٹروے پولیس ہیلپ لائین 130 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں موبائل سروس صبح آٹھ بجے سے شام تک معطل رہے گی۔ موبائل سروس اور اہم شاہراہیں بند ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولز میں محکمہ تعلیم کی طرف سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری اور غیر سرکاری کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔ صوبے بھر میں منسوخ ہونے والے پرچہ جات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پنجاب تعلیمی بورڈز کے تحت آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری کے پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 759074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش