QR CodeQR Code

خروٹ آباد میں ہلاک ہونیوالوں میں 4 روسی، ایک تاجک ہے، روسی اہلکار

31 May 2011 22:26

اسلام ٹائمز:ایک سوال کے جواب میں روسی سفارتی عملے کے اہلکار نے کہا کہ جب تک انکوائری ٹریبونل کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ مرنے والے دہشت گرد تھے یا کچھ اور، دو روز میں فیصلہ کریں گے کہ ان کی تدفین یہاں ہو گی یا انہیں لے کر جانا ہے


 کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ روسی سفارتخانے کا عملہ خروٹ آباد واقعہ میں ہلاک ہونیوالے غیر ملکیوں کی لاشوں کے جائزہ کیلئے کوئٹہ پہنچ گیا۔ عملے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں چار روسی اور ایک تاجک ہے۔ روسی سفارتخانے کے دو اہلکاروں پر مشتمل عملہ آج سہ پہر ہی ایم سی اسپتال پہنچا جہاں انہوں نے پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کی معیت میں خروٹ آباد واقعہ میں ہلاک ہونیوالے پانچوں غیر ملکیوں کی لاشوں کا معائنہ کیا، معائنہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی سفارتی عملے کے ایک اہلکار مائیکل ہٹاچی نے کہا کہ خروٹ آباد میں ہلاک ہونیوالے چیچن نہیں ہیں ان میں سے چار روسی جبکہ ایک تاجک ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک انکوائری ٹریبونل کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ مرنے والے دہشت گرد تھے یا کچھ اور، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تصاویر اور کوائف لے کر جا رہے ہیں، دو روز میں فیصلہ کریں گے کہ ان کی تدفین یہاں ہو گی یا انہیں لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں کافی حد تک خراب ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 75909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75909/خروٹ-آباد-میں-ہلاک-ہونیوالوں-4-روسی-ایک-تاجک-ہے-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org