QR CodeQR Code

مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کیلئے فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

2 Nov 2018 17:39

میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فاٹا اصلاحات میں تیزی لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرِفہرست ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا معیار بھی بہتر بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے، تاہم مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کیلئے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فاٹا اصلاحات میں تیزی لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرِفہرست ہے، جبکہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا معیار بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق قبائلی روایات کے مطابق مسائل کے حل کیلئے ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 759110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759110/مٹھی-بھر-عناصر-بیرونی-مفادات-کیلئے-فاٹا-انضمام-کی-مخالفت-کر-رہے-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org