0
Friday 2 Nov 2018 18:09

پشاور میں بارش اور ژالہ باری، موسم سرد

پشاور میں بارش اور ژالہ باری، موسم سرد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں گذشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کے مضافاتی علاقوں سمیت اندرون شہر میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جبکہ ژالہ باری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے کمبل اور رضائیاں نکال لی ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا رہا جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جمعرات کے روز علی الصبح سے ہی بادل چھائے رہے اور دوپہر 2 بجے کے قریب شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے شام تک جاری رہی، جبکہ اس دوران شہر کے بعض حصوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور موسم سرما کے آغاز کے باعث لوگوں نے رضائیاں اور کمبل نکال لئے ہیں جبکہ بچوں کو گرم کپڑے پہنانا شروع کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش