QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، مقامی لوگوں کا موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا مطالبہ

2 Nov 2018 18:28

احتجاجی ریلی سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک کو پورے علاقے میں بڑھا جائے تاکہ اس دور میں طلبا اور کاروباری لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں تھری جی اور فورجی انٹر نیٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ اور کاروباری طبقے کے لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور یہ ریلی وانا کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی وانا کیمپ تک پہنچی۔ احتجاجی ریلی سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک کو پورے علاقے میں بڑھایا جائے تاکہ اس دور میں طلباء اور کاروباری لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ مقامی مشران کے ہمراہ احتجاج والوں کے پاس پہنچے اور طلباء اور کاروباری لوگوں کے راہنماوں سے دو گھنٹے تک مذاکرات کئے اور آخر میں اے سی وانا نے انکو یقین دلایا کہ وانا میں موبائل نیٹ ورک اور وائی فائی کے لئے ہر قسم کوشش کریں گے اور ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس سلسلے میں اعلٰی حکام سے مذاکرات کرے گی۔ فہیداللہ کی یقین دہانی پر احتجاج کرنے والے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 759118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759118/جنوبی-وزیرستان-مقامی-لوگوں-کا-موبائل-انٹرنیٹ-سروس-کی-فراہمی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org