QR CodeQR Code

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جے یو آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مظاہرہ

2 Nov 2018 22:47

مظاہرین نے عدالت عظمی کے 3 ججز کی طرف سے مجرمہ کو ریلیف دینے اور اس کی سزا ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور اس فیصلے کو ملت اسلامیہ کیساتھ سراسر غداری قرار دیا۔ مقررین مطالبہ کیا آج کا یہ اجتماع گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کو غلط اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کا آسیہ مسیح کی سزا ختم کرنے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عدالت عظمی کے 3 ججز کی طرف سے مجرمہ کو ریلیف دینے اور اس کی سزا ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور اس فیصلے کو ملت اسلامیہ کیساتھ سراسر غداری قرار دیا۔ مقررین مطالبہ کیا آج کا یہ اجتماع گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کو غلط اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتا ہے، آج کا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے شریعت کورٹ کے ججوں پر مشتمل لارجز بینچ تشکیل دیا جائے۔ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کے اعترافِ جرم کے باوجود سپریم کورٹ کا اسے نظر انداز کرنا اور گواہوں کی گواہی اور ثبوتوں میں سقم تلاش کرنا حیران کن ہے۔ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر اسے بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ پُرامن احتجاج ہمارا بلکہ پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے، ہمیں اس حق سے روکنے کی باتیں نہ کی جائیں۔ ناموس رسالت پر مسلمان کٹنے مرنے کیلئے ہر مسلمان تیار رہتا ہے۔ ماضی میں گستاخانِ رسالت کو بری کرنے کی رسم بد جاری رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 759137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759137/عالمی-مجلس-تحفظ-ختم-نبوت-اور-جے-یو-ا-ئی-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org