QR CodeQR Code

جو لوگ فوج اور عدلیہ کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

3 Nov 2018 01:23

ایک بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ اندرونی و بیرونی خلفشار بھی ہمیں گھیرے ہوئے ہے، جس کے لئے یہاں بسنے والے تمام طبقات کو حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ تحمل و برداشت یکجہتی اور حب لوطنی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، قانون ہاتھ میں لینا اور افراتفری کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، جو لوگ فوج اور عدلیہ کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ اندرونی و بیرونی خلفشار بھی ہمیں گھیرے ہوئے ہے، جس کے لئے یہاں بسنے والے تمام طبقات کو حکمت عملی سے کام لینا ہوگا اور ہر ایسے عمل سے اجتناب برتنا ہوگا جو ملک و قوم کے خلاف ہو۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ عوامی مفادات کا خیال رکھیں، ملک کی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور یہاں بسنے والے تمام طبقات کے بنیادی حقوق بحال ہوں تاکہ امن کے قیام میں مدد مل سکے اور معاشرہ پر امن رہے، تاکہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں۔


خبر کا کوڈ: 759147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759147/جو-لوگ-فوج-اور-عدلیہ-کے-خلاف-باتیں-کررہے-ہیں-وہ-ملک-قوم-خیر-خواہ-نہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org